ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یمن میں لبنانی حزب اللہ کے متعدد جنگجو گرفتار

یمن میں لبنانی حزب اللہ کے متعدد جنگجو گرفتار

Mon, 30 May 2016 18:08:13  SO Admin   INS India/SO news

صنعاء،30مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن کے ذرائع ابلاغ نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج اور مزاحمتی فورسز نے ملک کی جنوب مشرقی گورنری شبوۃ میں بیحان گورنریٹ میں باغیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے متعدد جنگجوؤں کو حراست میں لیا ہے۔یمن کے ایک سرکردہ صحافی سام الغباری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں یمنی فوج کے سربراہ جنرل محمد علی المقدشی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نیکہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شبوۃ کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران حوثی باغیوں سے مل کر لڑنے والے لبنانی حزب اللہ کے متعدد جنگجوؤں کو پکڑا ہے۔ادھر یمن کے محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شبوۃ میں تازہ لڑائی میں نو مزاحمت کاروں سمیت کم سے کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں 11 حوثی اور علی صالح ملیشیا کے جنگجو شامل ہیں۔یمنی فوج اور اس کی حامی ملیشیا نے شبوۃ میں عسیلان اور بیحان کالونیوں سے باغیوں کا صفایا کردیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں مں حرف صدر علی عبداللہ صالح کے ایک سرکردہ کمانڈر احمد مہدی فرحان کو بھی اس کے کئی دوسرے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ادھر ملک کے وسطی شہر الضالع میں مزاحمتی فورسز کی کارروائی میں 7 حوثی مسلح باغی ہلاک ہوگئے۔ الضالع ہی میں ایک دوسری کارروائی کے دوران مریس قصبے میں علی صالح ملیشیا کے تین جنگجو ہلاک ہوئے۔یمن کے مغربی شہر تعز میں الضباب اور الوازعیہ محاذوں پر لڑائی جاری ہے، جہاں چار باغیوں کی ہلاکت کی خبریں آئی ہیں۔البیضاء گورنری میں ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے الزوب اور آل سمندر کے مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔ باغیوں نے اپنی شکست کابدلہ لینے کیلیے شہری آبادی پر گولہ باری کی ہے۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو باغی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔شمالی شہر الجوف میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی میں سرکردہ مقامی حوثی کمانڈر ابوعبداللہ القعود اپنے پانچ ساتھیوں سمیت مارا گیا۔


Share: